امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی چھ روزہ آخری رسومات میں چار کروڑ سے زیادہ افراد نے شرکت کی
شہید ایرانی سپریم لیڈرسید علی خامنہ ای کی چھ روزہ آخری رسومات میں چار کروڑ افراد نے شرکت کی، رپورٹ

مزید خبریں
تہران ۔10جولائی (اے پی پی):امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی چھ روزہ آخری رسومات میں چار کروڑ سے زیادہ افراد نے شرکت کی۔الجزیرہ نے ایران کے پریس ٹی وی کے حوالےسے بتایا کہ نےشہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جنازے کا جلوس دنیا کا اب تک کا سب سے بڑا جلوس تھا جس کی تقریبات پانچ شہروں تہران، قم، نجف، کربلا اور مشہد میں منعقد ہوئیں۔ ان تقریبات میں شرکت کرنے والوں کی تعداد کا اندازہ چار کروڑ دس لاکھ سے چار کروڑ تیس لاکھ تک لگایا گیا ہے۔ شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی سرکاری طور پر آخری رسومات گزشتہ ہفتے کے روز شروع ہوئیں جب تہران کے گرینڈ موسیلا مذہبی کمپلیکس میں ان کی میت رکھی گئی ، اس موقع پر ہزارو ں افراد نے ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کی آخری رسومات میں ایک سو سے زیادہ ممالک کے نمائندوں ، ایران کے علاقائی اتحادی گروپوں ،غزہ سے اسلامی جہاد، لبنان سے حزب اللہ اور یمن سے حوثیوں کے وفود نے شرکت کی۔ان کو وسطی تہران میں ان کے کمپاؤنڈ پر امریکی واسرائیلی حملے میں شہادت کے چار ماہ سے زیادہ عرصے کے بعد مشہد میں امام علی رضا کے روضے کے احاطے میں دفن کیا گیا۔








