اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):شہید بینظیر بھٹو نے جمہوریت، انسانی وقار اور خواتین کے حقوق کے لیے ناقابل فراموش جدوجہد کی ، ان کی قربانیاں، وژن اور عوام سے وابستگی پیپلز پارٹی کی اجتماعی میراث ہے، ہم شہید بی بی کے وژن سے رہنمائی لیتے ہوئے جمہوریت کو مستحکم کریں گے۔
ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق ان خیالات کا اظہار صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید بینظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا ۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہم شہید بینظیر بھٹو کی قومی خدمات اور عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے جمہوریت، انسانی وقار اور خواتین کے حقوق کے لیے ناقابل فراموش جدوجہد کی ۔
صدر مملکت نے کہا کہ شہید بی بی نے آمریت کے خلاف جرت اور استقامت سے مزاحمت کی، صدر نے کہا کہ شہید بی بی نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کی تحریکوں کی قیادت کی، شہید بی بی قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی تھیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کی قربانیاں، وژن اور عوام سے وابستگی پیپلز پارٹی کی اجتماعی میراث ہے ۔
صدر مملکت نے کہا کہ شہید بی بی خواتین کی سماجی اور معاشی خودمختاری کی علمبردار رہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہم شہید بینظیر بھٹو کے وژن سے رہنمائی لیتے ہوئے جمہوریت کو مستحکم کریں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ شہید بی بی پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کی آواز اور ایک پرامن، خوشحال پاکستان کی خواہاں تھیں، شہید بی بی کے اصولوں پر کاربند رہ کر ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کی فکر آج بھی ایک منصفانہ اور جمہوری معاشرے کے قیام کے لیے مشعلِ راہ ہے۔