23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںشہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شہید بینظیر آباد میں رنگا رنگ تیسرے سائنس...

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شہید بینظیر آباد میں رنگا رنگ تیسرے سائنس میلے کا انعقاد

- Advertisement -

حیدرآباد۔ 21 نومبر (اے پی پی):شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شہید بینظیر آباد کی فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ آف جینیٹکس اینڈ مالیکیولر بائیولوجی کے طلباء نے یونیورسٹی کے مین کیمپس میں ایک رنگا رنگ تیسرا سالانہ سائنس میلہ منعقد کیا۔ ڈینز، شعبہ جات کے سربراہان اور اساتذہ کی موجودگی میں سائنس فیئر کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ نے کیا۔ ایک روزہ سائنس میلے میں طلباء نے اپنے مضامین کے مطابق بنائے گئے ماڈلز کی نمائش کی،سٹالز پر موجود طلباء نے ماڈلز کے مطابق وائس چانسلر کو بریفنگ دی۔

شعبہ جینیٹکس کے چیئرمین ڈاکٹر نادر رند نے کہا کہ مختلف بیچوں کے طلباء نے 14 کے قریب پراجیکٹس کے ماڈلز بنا کر ثابت کر دیا ہے کہ اس یونیورسٹی کے طلباء عملی میدان میں خود پر اعتماد کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ نے شعبہ جینیٹکس کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں طلباء میں تخلیقی صلاحیتوں اور کو بڑھاتی ہیں۔ اس طرح کے سائنس میلے سائنس کی تعلیم میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سائنس کے منصوبے دریافت، سیکھنے اور تنقیدی سوچ کو فروغ دیتے ہیں۔ نئے خیالات کو دریافت کرنا اور سوالات پوچھنا سائنس سیکھنے کا ایک لازمی جز ہیں۔ ڈاکٹر لیاقت علی زرداری، ڈاکٹر سلمان بشیر میمن، سید حسن علی شاہ، منظور سیال، ڈاکٹر عاشق حسین جتوئی، ڈاکٹر خالد رند، ڈاکٹر دستار علی چانڈیو، آصف نظامانی اور دیگر فیکلٹی ممبران، انتظامی عملے اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=527825

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں