21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومتازہ ترینشہید بے نظیر جمہوریت کی علامت تھیں، محترمہ نے پارٹی اور عوام...

شہید بے نظیر جمہوریت کی علامت تھیں، محترمہ نے پارٹی اور عوام کے لیے جو جدوجہد کی وہ قابل فخر ہے،صدر مملکت آصف علی زرداری

- Advertisement -

لاڑکانہ۔21جون (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر جمہوریت کی علامت تھیں، محترمہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بعد پارٹی اور عوام کے لیے جو جدوجہد کی وہ قابل فخر ہے،میں نے سیاست شہید محترمہ بینظیر بھٹو سے سیکھی، اُن کا شاگرد ہوں ۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری،صدر ہاؤس نوڈیرو میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا ۔صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہم شہداء کے مشن کو پورا کریں گے۔اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=477968

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں