کوئٹہ۔ 30 نومبر (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر روزی خان کاکڑ نے کہا کہ 30 نومبر پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر ملک بھر کے تمام جیالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نظریہ ہی پاکستان کی قومی وحدت میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ ہفتہ کوجاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا 57 واں یوم تاسیس پورے پاکستان میں جوش و خروش سے منایا جائے گا
جس سے پیپلز پارٹی اور بھی مضبوط ومستحکم ہوگئی۔ روزی خان کاکڑ نے کہا کہ عوام 30 نومبر کو 57 واں یوم تاسیس میں بھر پور انداز میں شرکت کر کے پارٹی کا پیغام ساری دنیا کو دے گی کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی سب بڑی ایک عوامی جماعت ہیں۔