16.4 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 21, 2025
ہومقومی خبریںشہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی 4اپریل کو عقیدت و احترام سے...

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی 4اپریل کو عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ، مخدوم سید احمد محمود

- Advertisement -

لاہور۔20مارچ (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر اور سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمودنے اعلان کیا ہے کہ شہید جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو کی برسی 4اپریل کو روایتی عقیدت و احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں منائی جائے گی۔ انہوں نے پارٹی کی تمام صوبائی، ڈویژنل، ضلعی، سٹی اور تحصیل سطح کی تنظیموں، الائیڈ ونگز اور پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں کارکنان کے ہمراہ تقریب میں شرکت یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کی خصوصی ہدایات کے مطابق چاروں صوبوں سے پیپلز پارٹی کے قائدین، کارکنان اور جیالے قافلوں کی صورت میں لاڑکانہ پہنچیں گے اور اپنے شہید قائد کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اس موقع پر اجتماعی دعا کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

- Advertisement -

مخدوم سید احمد محمود نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے وہ عظیم لیڈر تھے جنہوں نے جمہوریت، عوامی حقوق اور ملکی خودمختاری کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، پیپلز پارٹی کے کارکنان ہر سال ان کی برسی کو تجدیدِ عہد کے طور پر مناتے ہیں اور اس سال بھی برسی میں بھرپور شرکت کر کے اس عزم کا اعادہ کریں گے کہ پارٹی کے اصولوں، جمہوری اقدار اور عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574695

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں