27.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںشہید سب انسپکٹر کی برسی، قبر پر اعلیٰ پولیس حکام نے سلامی...

شہید سب انسپکٹر کی برسی، قبر پر اعلیٰ پولیس حکام نے سلامی دی

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 29 اپریل (اے پی پی):شہید سب انسپکٹر کی برسی کے موقع پر شہید کی قبر پر اعلیٰ پولیس حکام نے سلامی دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس ضلع فیصل آباد کےشہید سب انسپکٹر محمد ندیم انجم کی برسی کے موقع پر شہید کی قبر پر اعلیٰ پولیس حکام نے سلامی دی ۔ پولیس ترجمان کے مطابق سٹی پولیس آفیسرصاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ڈی ایس پی تاندلیانوالہ اعجاز احمد نے تھانہ مامونکانجن پولیس کےہمراہ شہید سب انسپکٹر محمد ندیم انجم کی برسی کے موقع پر شہید کی قبر پرحاضری دی ۔

ڈی ایس پی تاندلیانوالہ نے پولیس کے دستے کے ہمراہ سلامی دی ۔سب انسپکٹر محمد ندیم انجم نے بہادری کے ساتھ ڈاکووں سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔ حکام نے شہید کی قبر پر پھول چڑہائے اور فاتحہ خوانی کی ۔ سی پی او فیصل آباد نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ شہید فیصل آباد پولیس کا فخر ہیں ۔شہدا فیصل آباد پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں جنہوں نے اپنا آج قربان کر کے ہمارا کل محفوظ بنایا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589940

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں