شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے دوسرے نیب آگاہی سیمینار کا انعقاد

156

لاڑکانہ۔ 14 نومبر (اے پی پی):شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے پریس ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے دوسرے نیب آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، جس کی صدارت ڈین پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد شیخ نے کی اور ڈاریکٹر جنرل نیب سکھر فیاض احمد قریشی مہمان خصوصی تھے ، جب کے یونیورسٹی کی جانب سے فوکل پرسن کے فرائض ڈاکٹر مسعود احمد قریشی نے سر انجام دیے ۔

آگاہی سیمینار سے خطاب میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد شیخ نے کہا طلبہ و طالبات کا جوش و خروش دیکھ کر مجھے یقین ہو گیا ہے کہ ہمارے آنے والی نسل کرپشن سے پاک ہوگی ، ڈائریکٹر جنرل نیب فیاض احمد قریشی نے کہا کہ ہمارا مذہب ، معاشرہ اور آئین کرپشن کی نفی کرتا ہے ،کرپشن سے نجات تب ہی ممکن ہے جب ہم احتساب کی شروعات اپنے آپ سے کریں گے ۔ پرنسپل چانڈکا میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ضمیر احمد سومرو نے کہا کہ کرپشن صرف پیسوں کی نہیں ہوتی اپنے اختیارات کا غلط استعمال بھی کرپشن ہے ، کرپشن ملکی ترقی میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔

مایا ناز تعلیم دان پروفیسر مختیار احمد سموں نے کہا کہ بہتر تعلیم اور تربیت سے ہی کرپشن کا خاتمہ ممکن ہے ۔ سیمینار سے چانڈکا میڈیکل کالج فوکل پرسن ڈاکٹر شاہد حسین سومرو نے بھی خطاب کیا ۔ سیمینار میں تقاریری مقابلے ، پوسٹر کامپیٹیش اور مضون نگاری کے مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا ۔