سرینگر ۔ 22 دسمبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع پلوامہ کے علاقے ترال آرمپورہ میں شہید ہونوالے نوجوان محمدصالح کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ فوجیوں نے محمد صالح کو آج(ہفتے کو)آرم پورہ میں دیگر پانچ نوجوانوں کے ہمراہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد صالح کو آرمپورہ کے آبائی قبرستان میں بھارت کے خلاف اور آزادی اور اسلام کے حق میں نعروںکی گونج میں سپرد خاک کیا گیا۔