شہید کانسٹیبل امجد محمود کی برسی کے موقع پر پولیس افسران کی شہید کی قبر پر حاضری

105

راولپنڈی ۔2مارچ (اے پی پی):شہید کانسٹیبل امجد محمود کی برسی کے موقع پر پولیس افسران نے شہید کی قبر پر حاضری دی اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

پولیس افسران نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ کانسٹیبل امجد محمود 2 مارچ 2006 کو قائد اعظم کالونی کے علاقہ میں دہشتگرد کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے۔