شہید کانسٹیبل عامر غلام کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کےساتھ ادا کردی گئی

142

پشاور۔ 31 جنوری (اے پی پی):تھانہ بڈھ بیر کی چوکی سیفن میں زیر حراست ملزم کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل عامر غلام کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کےساتھ ادا کردی گئی ہے۔

نماز جنازہ میں سی سی پی او سید اشفاق انور ، چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد خان،ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی، ایس ایس پی کوارڈنیشن عمران خان، ایس ایس پی انوسٹی گیشن اشفاق احمد، ایس پی ہیڈ کوارٹرز رحیم حسین، ڈویژنل ایس پیز ، ایس ڈی پی اوزسمیت شہید کے لواحقین اور پولیس افسران واہلکاروں نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔

اس موقع پر پولیس افسران نے شہید کے تابوت پر پھول چڑھائیں اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ سی سی پی او سید اشفاق انور نے شہید کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے شہید کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔