22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںشہید کانسٹیبل محمد تحسین کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا ،...

شہید کانسٹیبل محمد تحسین کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا ، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ، ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب خان اور پولیس افسران کی شرکت

- Advertisement -

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری پولیس کے شہیدکانسٹیبل محمد تحسین کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق نماز جنازہ میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد ہارون جویہ، ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب خان اور بڑی تعداد میں پولیس افسران نے شرکت کی۔ شہید کانسٹیبل کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ سینئر افسران نے پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور شہید کے لواحقین سے تعزیت کی۔

- Advertisement -

کانسٹیبل محمد تحسین ہمک پولیس اسٹیشن کی حدود میں دوران گشت ایک گاڑی کی پولیس موبائل سے ٹکر کے نتیجے میں شہید ہوئے۔ اس حادثے میں کانسٹیبل ساجد بھی شدید زخمی ہوئے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو قبضے میں لیا اور ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے آپریشن شروع کر دیا ہے۔نماز جنازہ کے بعد شہیدکانسٹیبل محمد تحسین کے جسدخاکی کو ان کے آبائی علاقے روانہ کیا گیا جہاں مکمل سرکاری اعزازات کے ساتھ ان کی تدفین کی گئی۔

ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ شہید کے اہل خانہ کی مکمل مدد کریں اور کہا کہ ہر افسر اور جوان پولیس فورس کا قیمتی اثاثہ ہے ، ان کے خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں