شیخوپورہ،بجلی چوروں کے خلاف ضلع بھر میں جاری آپریشن کے حوالے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس

83
Crackdown against
Crackdown against

شیخوپورہ۔31مئی(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر شیخوپوره ڈاکٹر وقار علی خان کی زیر صدارت بجلی چوروں کے خلاف ضلع بھر میں جاری آپریشن کے حوالے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جمیل ، محکمہ واپڈا ، پولیس ، ریونیو ، سپشل برانچ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔

محکمہ واپڈا کے افسران کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف کی گئی حالیہ کارروائیوں بارے ڈپٹی کمشنر شیخوپوره کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ستمبر 2023 سے بجلی چوروں کیخلاف کاروائیوں کے دوران ابتک 8913 سے زائد بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی جا چکی ہیں ، 1327 بجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کروایا گیا ہے جبکہ متعدد بجلی چوروں کے چالان بھی عدالتوں میں بجھوائے جا چکے ہیں۔

اجلاس کو بتایا کہ بجلی چوری کرنے والوں سے 10 کروڑ 94 لاکھ 25 ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر شیخوپوره ڈاکٹر وقار علی خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکہا کہ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔