شیخوپورہ۔ 03 مئی (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق شیخوپورہ میں بغیر لائسنس ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا، تمام متعلقہ ادارے بلا خوف و خطر قانون شکن افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔
ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے ان خیالات کا اظہار بغیر لائسنس ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈائون کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کی خصوصی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس نے غیر قانونی ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنے والی دکانوں کی انسپکشن کی اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والی متعدد دوکانوں کو سیل کر کے آلات کو سرکاری تحویل میں لے لیا اور دوکان مالکان کے خلاف چالان کئے گئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592044