شیخوپورہ،خوراک سے منسلک 107کاروباروں کا معائنہ ، 1لاکھ 98ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ

76
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جنوبی پنجاب میں غیر معیاری خوراک کے خلاف کارروائیاں جاری، 760 لیٹر ملاوٹی دودھ،25 کلو ایکسپائرڈ آئٹمز اور 10 کلو گرام مصالحہ جات تلف

شیخوپورہ۔ 31 دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ، ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی پنجاب محمد عاصم جاوید اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کی ہدایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے فیلڈ میں مکمل متحرک ہیں،

ضلع بھر میں خوراک سے منسلک 107کاروباروں کا معائنہ کیا گیا ، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 1لاکھ 98ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا، معیاری دودھ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضلع شیخوپورہ کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران 65ہزار400لٹر دودھ کو چیک کیا گیا ۔

مضر صحت غیر معیاری اور ممنوع اشیاء جن میں 280کلو گرام گوشت 7.4زائد المیعاد اشیاء خورد نوش سمیت دیگر بیکری آئٹمز کو موقع پر تلف کیا گیا 1 فوڈ پوائنٹ کے خلاف مقدمہ درج کر ویا گیا اور متعدد فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے ۔

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت اشیاء کی خریدوفروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو صاف ستھری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، پنجاب فوڈ اتھارٹی ہمیشہ کی طرح لوگوں کو صاف ستھری اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے ۔