31 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںشیخوپورہ،ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کاڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

شیخوپورہ،ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کاڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

- Advertisement -

شیخوپورہ۔ 02 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپوره نے مریضوں کو مہیا کی جانیوالی طبی سہولیات ، ڈاکٹرز و دیگر عملہ کی حاضری اور ادویات کے اسٹاک کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئےمریضوں اور انکے لواحقین سے ہسپتال میں مہیا کی جانیوالی سہولیات بارے دریافت کیا اور مریضوں اور انکے لواحقین کو بروقت ، بہترین اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈاکٹرز و دیگر عملہ کو ہدایات جاری کیں ۔

چیف افیسر ہیلتھ ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپوره شاہد عمران مارتھ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام الناس کو بہترین ، بروقت اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر شیخوپوره نے کہا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں ، فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن وہیلز میں مریضوں کا چیک اپ کرنے کے لیے ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل سٹاف و دیگر عملہ اپنی حاضری سو فیصد یقینی بنائیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591477

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں