شیخوپورہ۔ 07 دسمبر (اے پی پی):شیخوپورہ میں شرقپور شریف روڈ بی انرجی پمپ کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک نوجوان جاں بحق ،ایک زخمی ہوگیا۔
تیز رفتار موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرائی اور پیچھے بیٹھا نوجوان دوسری سائیڈ پہ گرا اور نامعلوم گاڑی کے نیچے آگیا۔
ریسکیو1122 کی امدادی ٹیم نے جاں بحق شخص کی نعش کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔ زخمی شخص کی شناخت عابد حسین ولد عبدالغفور سے ہوئی جبکہ جاں بحق نوجوان کی شناخت 19 سالہ جمشید ولد محمد اشرف سے ہوئی۔