23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیشیخوپورہ، یوم ِآزا دی کے موقع پرڈی سی کمپلیکس میں پرچم کُشائی...

شیخوپورہ، یوم ِآزا دی کے موقع پرڈی سی کمپلیکس میں پرچم کُشائی کی تقریب کا انعقاد

- Advertisement -

شیخوپورہ۔14 اگست (اے پی پی ) ضلعی انتظامیہ شیخوپورہکے زیراہتمام یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں جشن آزادی ِپاکستان کو بھرپورطریقہ سے منایا گیا ۔ مرکزی تقریب 14 اگست کی صبح ڈپٹی کمشنر آفس میں ہوئی۔ قومی ترانہ کی گونج میں ڈپٹی کمشنر ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے پرچم کشائی کی۔بعد ازاں پولیس بینڈنے قومی ترانہ اورقومی پرچم کو گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ سپیشل ایجوکیشن سنٹر مریدکے سے قوت سماعت سے محروم خصوصی بچوں نے اپنے مخصوص انداز میں آزادی کے نئے سال کا استقبالیہ ملی نغمہ پر اپنی خوبصورت پرفارمنس سے پیش کیا۔ تقریب میں ایم سی گرلز ہائی سکول اکبر بازار کی بچیوں نے ملی نغمے بھی پڑھے جبکہ مختلف سکولوں کے بچوں نے آزادی کے موضوع پر تقاریرکر کے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ یوم آزادی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال میں خصوصی کیک بھی کاٹاگیا اور سٹاف کی جانب سے قومی نغمے بھی پڑھے گئے۔ تقریبات کا سلسلہ گذشتہ ایک ہفتہ سے جاری رہا جس میں گذشتہ رات صوفی نائٹ کا اہتمام بھی کیا گیاجبکہ آزادی کی جنگ میں شہید ہونے والوںکے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوںکا نذرانہ پیش کر کے قربان ہونے والوں کی یاد میں صدر چوک پر چراغاں بھی کیا گیا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=66069

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں