شیخوپورہ ۔ 24 جون (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ، ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی پنجاب محمد عاصم جاوید اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کی ہدایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے فیلڈ میں مکمل متحرک ، ضلع بھر میں خوراک سے منسلک 139 کاروباروں کا معائنہ کیا گیا ، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 2 لاکھ 46 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا معیاری دودھ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضلع شیخوپورہ کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران 71 ہزار 530 لٹر دودھ کو چیک کیا گیا،
دودھ کو دودھ کے معیار کے مطابق نہ ہونے پر 800لیٹر دودھ کو موقع پر تلف کیا گیا نیز متعدد فوڈ پوائنٹس سے خوراک کی کوالٹی جانچنے کے لیے 645 نمونہ جات لے کر لیب ٹیسٹ کے لیے بھجوائے گئے مزید براں مضر صحت غیر معیاری اور ممنوع زائد المیعاد اشیاء خورد نوش جن میں 24 کلوگرام دھی، 0.406 کلو گرام چائنہ نمک ، 6.991 کلو گرام زائد المیعاد اشیاء سمیت دیگر بیکری آئٹمز کو موقع پر تلف کیا گیا 1 فوڈ پوائنٹ کو سیل کیا گیا،اور متعدد فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی مضر صحت اشیاء کی خریدوفروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو صاف ستھری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، پنجاب فوڈ اتھارٹی ہمیشہ کی طرح لوگوں کو صاف ستھری اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے ۔