شیخوپورہ ،شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر 5 افراد کو گرفتا ر

123
aerial firing
aerial firing

شیخوپورہ۔ 11 نومبر (اے پی پی):شیخوپورہ کے نواحی علاقے فاروق آباد میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر 5 افراد کو گرفتا ر کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مانانوالہ سچا سودا روڈ پر تھانہ صدر فاروق آباد کی حدود میں بااثر افراد نے شادی کی تقریب میں پولیس کی موجودگی میں بے دریغ ہوائی فائرنگ کی جس سے پورا علاقہ گونج اٹھا ۔

ڈی پی او شیخوپورہ نے تقریب میں فائرنگ اور ٹریفک جام کا فوری نوٹس لیتے ہوئےٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے5 مبینہ ذمہ دار افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں ۔پولیس نے فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔