25.5 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںشیخوپورہ ،غیر قانونی پٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں...

شیخوپورہ ،غیر قانونی پٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

- Advertisement -

شیخوپورہ۔ 25 اپریل (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی واضع ہدایت پر غیر قانونی پٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے والوں کے خلاف ضلعی افسران کی جانب سے کاروائیوں کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ، تمام متعلقہ ادارے بلا خوف و خطر قانون شکن افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے ان خیالات کا اظہار غیر قانونی پٹرول اور ڈیزل کی فروخت کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاون کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کی خصوصی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس نے پٹرول اور ڈیزل کی غیر قانونی فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مشین سمیت دیگر سامان سرکاری تحویل میں لے لیا اور متعلقہ ڈبہ اسٹیشن مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ،جبکہ ڈبہ اسٹیشن کو موقع پر سیل کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر متعلقہ محکمہ جات کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587938

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں