شیخوپورہ ،ناقص اشیائے خوردونوش تلف اور جرمانے

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن غلام صابر کی زیر نگرانی پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع بھر میں خوراک سے منسلک 110 کاروباروں کا معائنہ کیا گیا

شیخوپورہ۔ 16 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن غلام صابر کی زیر نگرانی پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع بھر میں خوراک سے منسلک 110 کاروباروں کا معائنہ کیا گیا ، حفظان صحت کےاصولوں کی خلاف ورزی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 2 لاکھ 25 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا معیاری دودھ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضلع شیخوپورہ کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران 19 ہزار 470 لٹر دودھ کو چیک کیا گیا- دودھ کو دودھ کے معیار کے مطابق نہ ہونے پر 90 لیٹر دودھ کو موقع پر تلف کیا گیا ۔مزید براں غیر معیاری اور ممنوع اشیاء خورد نوش جن میں 300 کلو گرام اچار ، 34 کلو گرام دیگر زائد المیعاد اشیاء اور بیکری آئٹمز کو موقع پر تلف کیا گیافوڈ کوالٹی جانچنے کے لیے نمونہ جات لے کر لیب بھجوائے گئے اور متعدد فوڈ پوائنٹ مالکان کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی مضر صحت اشیاءکی خریدوفروخت کرنے والوں کےخلاف کاروائیوں بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو صاف ستھری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، پنجاب فوڈ اتھارٹی ہمیشہ کی طرح لوگوں کو صاف ستھری اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے