شیخوپورہ ،پنجاب فوڈ اتھارٹی معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے فیلڈ میں متحرک

131
Punjab Food Authority

شیخوپورہ ۔ 13 اگست (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے فیلڈ میں مکمل متحرک ہیں ۔فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں خوراک سے منسلک 64 کاروباروں کا معائنہ کیا گیا ، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 61 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا، معیاری دودھ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضلع شیخوپورہ کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران مصنوعی دودھ تیار کرنے والے 1 یونٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی اور سامان ضبط کیا گیا ۔

مختلف مقامات پر ناکہ جات لگا کر 53 ہزار 120 لیٹر دودھ کو چیک کیا گیا اور 300 غیر معیاری دودھ کو موقع پر تلف کیا گیا جبکہ متعدد فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت اشیاء کی خریدوفروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو صاف ستھری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، پنجاب فوڈ اتھارٹی ہمیشہ کی طرح لوگوں کو صاف ستھری اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔