شیخوپورہ۔ 09 اگست (اے پی پی):شیخوپورہ میں تیز رفتاری کی وجہ سے کار سڑک کے درمیان حفاظتی دیوار سے ٹکرا نے سے 4 افراد زخمی ایک جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے جاں بحق شخص کی نعش کو لواحقین کے حوالے کر دیا۔ زخمی ہونیوالے افراد میں اسامہ 22سال ،مبشر 30سال، ماجد 32سال اور اویس 30سال ساکنان کھڑریانوالہ شامل ہیں۔ جاں بحق شخص کی شناخت اسد ولد سردار 28سال ساکن کھڑریانوالہ سے ہوئی ہے ۔