شیخوپورہ روڈ پر موٹر سائیکل کی ٹکر سے 30 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا

187
Road accident

لاہور۔ 14 ستمبر (اے پی پی):شیخوپورہ روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے 30 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گٹ والا پارک کے قریب شیخو پورہ روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل پیدل چلنے والے شخص سے ٹکرایا گیا جس سے شعیب سکنہ خانیوال موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک زخمی کو ریسکیو ٹیم نے طبی امداد فراہم کرتے ہوئے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا۔