نوشہرہ ورکاں ۔ 21 دسمبر (اے پی پی):گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر گھمن والا مِیں سڑک کراس کرتے ہوئے ساٹھ سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔
حلیمہ بی بی زوجہ محمد اشرف کو کار ہٹ کر کے فرارہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم بروقت پہنچی، مگر حلیمہ بی بی زخموں کی شدت کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق متوفیہ کھیالی گوجرانوالہ کی رہائشی تھی جس کی میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔