18.8 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیشیخوپورہ میں بھی بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، اب تک 668...

شیخوپورہ میں بھی بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، اب تک 668 مقامات پر بجلی چوری کی نشاندہی کی جا چکی

- Advertisement -

شیخوپورہ۔ 28 ستمبر (اے پی پی):ملک بھر کی طرح شیخوپورہ میں بھی بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، شیخوپورہ سرکل میں اب تک 668 مقامات پر بجلی چوری کی نشاندہی کی جا چکی ہے، بجلی چوری میں 646 ڈومیسٹک ، 10 کمرشل ، 7 زرعی اور 5 انڈسٹریل صارفین ملوث پائے گئے ہیں۔

بجلی چوری کرنے والے 665 بجلی چوروں کے خلاف اندارج مقدمہ کے اور استغاثہ جات پولیس کو جمع کروائے گئے ہیں، 639 افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروایا جا چکا ہے، 11 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے ، دیگر کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

- Advertisement -

شیخوپورہ سرکل میں بجلی چوری میں ملوث 668 افراد پر 7 لاکھ 84 ہزار 738 یونٹس چارج کئے گئے ہیں۔ چارج کئے گئے یونٹس کی قیمت 36 کروڑ 94 لاکھ 8 ہزار 645 روپے بنتی ہے۔ بجلی چوروں سے اب تک 49 لاکھ 2 ہزار 426 روپے ریکور کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروائے جا چکے ہیں

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=395827

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں