لاہور۔7نومبر (اے پی پی):شیخوپورہ میں دو روزہ پنجاب لائیو سٹاک شو کا انعقادہوا۔سیکرٹری لائیو سٹاک ثاقب علی عطیل نے ہمراہ ڈی جی ڈاکٹر محمد اشرف اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد عثمان بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ثاقب علی عطیل نے پنجاب لائیو سٹاک شو کا باقاعدہ افتتاح کیا۔انہوں نے شو میں قائم کیے جانے والے مختلف کمپنیز اور ڈیپارٹمنٹ کے سٹال کابھی دورہ کیا۔انہوں نے لائیو سٹاک شو میں منعقد تقریب کے شرکا سے بھی خطاب کیا۔اس لائیوسٹاک شو کے موقع پران کا کہنا تھا کہ محکمہ لائیو سٹاک موشی پال حضرات کے لیے ہر وقت مصروف عمل ہے
اورلائیو سٹاک شو مویشی پال حضرات کی حوصلہ افزائی کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سیکرٹری لائیوسٹاک کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب نے لائیو سٹاک سیکٹر کو اپنی توجہ کا مرکز بنایا ہے اورلائیو سٹاک کارڈ وزیراعلی پنجاب کا موشی پال حضرات کے لیے ایک تحفہ ہے۔ ثاقب علی عطیل کا میلو ں اور نمائشوں کے بارے مزید کہنا تھا کہ میلوں اور مقابلوں سے مویشی پال کسانوں میں بہتر سے بہتر پیداوار کے حصول کی لگن پیدا ہوتی ہے۔ ان نمائشوں اور میلوں کے انعقاد سے معاشرے میں صحت مندانہ رجحان پروان چڑھتا ہے۔ گائے اور بھینسوں کے مقابلہ حسن کا انعقاد بھی پہلے روز ہوا۔