شیخوپورہ میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات ، ایک شخص جاں بحق ، 20 طلبہ سمیت 21 افراد شدید زخمی

92

شیخوپورہ۔ 07 دسمبر (اے پی پی):شیخوپورہ میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، 20 طلبہ سمیت 21 افراد شدید زخمی ہو گئے ریسکیو اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا، ٹریفک کا پہلا حادثہ انرجی پمپ کلال والا کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس پر سوار جمشید نامی 19سالہ نوجوان سڑک پر آگراجسے پیچھے آنے والی گاڑی نے کچل ڈالا،جمشید کی نعش ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کردی جبکہ موٹر سائیکل پر سوار جمشید کے ساتھی 32سالہ عابد حسین کو شدیدزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا

ٹریفک کا دوسرا حادثہ کالا خطائی روڈ ایا نگر کلاں کے قریب پیش آیا جہاں موڑ کاٹتے ہوئے اچانک رکشہ سامنے آنے پر ڈرائیور منی بس کو نہ کنٹرول نہ کرسکا جس کے الٹنے سے اس پر سوار حسین اور علی وغیرہ 20طالب علم زخمی ہوگئے، ریسکیو اہلکاروں نے زخمی بچوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ریسکیو اہلکاروں کے مطابق نجی سکول کی بس میں 70 کے قریب بچے سوار تھے جنہیں ڈرائیور سکول چھوڑنے جارہا تھا کہ منی بس حادثہ کا شکار ہوگئی۔