شیخ آفتاب احمدکے خصوصی فنڈ سے ڈھکی پارک روڈکی تعمیرشروع

94

حضرو۔ 10 دسمبر (اے پی پی):ممبرقومی اسمبلی جوڈیشل کمیشن شیخ آفتاب احمدکے خصوصی فنڈ اور اتحادگروپ اورسابق چیئرمین بلدیہ نزاکت خان کی خصوصی کاوش سے ڈھکی پارک روڈکی تعمیرشروع ہوگئی ۔

کام شروع کرنے کی دعائیہ تقریب میں صدراتحادگروپ حضرونزاکت خان، سابق وائس چیئرمین نزاکت حسین، ملک محمد اقبال، ملک عبدالمناف، حاجی اورنگزیب خان ، محمداقبال خان، جابرخان، راحیل خان، خرم خان، شاہنواز، حارث خان سمیت دیگرمعززین محلہ نے شرکت کی ۔

ڈھکی پارک روڈکی تعمیرکیلئے فنڈزکی منظوری پراہلیان محلہ اورمعززین شہرنے شیخ آفتاب احمداوراراکین اتحادگروپ حضرو کوخراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر سابق چیئرمین بلدیہ حضرو نزاکت خان نے کہا کہ اتحاد گروپ نے ہمیشہ شہر کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے اور آئندہ بھی اٹھاتے رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ فنڈ کی وجہ سے شہریوں کا دیرینہ کا مسئلہ حل ہوا ، شیخ افتاب احمد اور جہانگیر خانزادہ کے فنڈ سے اتحاد گروپ کی زیر نگرانی شہر کے دوسرے علاقوں میں بھی ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع ہے ۔ اتحاد گروپ نے فنڈ جاری کرنے پر شیخ آفتاب احمد کا شکریہ ادا کیا۔