
اٹک۔ یکم مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت معاشرے کے مظلوم بچوں خصوصا بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کی خوشحالی کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ۔یہ بات انہوں نے جناح ہال اٹک میں بھٹہ خشت کے مزدوروں کے بچوں کی تعلیم کے سلسلے میں 148خاندانوں میں خدمت کارڈز کی تقسیمتقریب کے موقع پر کہی ۔ اس موقع پر ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات ،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرفاروق اکمل،اسسٹنٹ کمشنر سید نذارت علی،ای ڈی او تعلیم خالد محمود اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔