شیخ رشید احمد کا نامورفنکار سہیل اصغر کے انتقال پر اظہار تعزیت

64

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کے نامورفنکار سہیل اصغرکے انتقال پر بہت دکھ ہوا ہے ، وہ منفرد لہجے کے ایک انتہائی بہترین فنکارتھے۔

ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ سہیل اصغر نے ٹی وی ڈراموں میں کئی لازوال کردار کئے، خواہش اور چاند گرہن میں انکی پرفارمنس آج بھی لوگوں کے دلوں میں تازہ ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی سہیل اصغر کی روح کو جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائےاور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔