42 C
Islamabad
جمعہ, جون 13, 2025
ہومقومی خبریںشیخ زید پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ لاہور کے شعبہ ریڈیالوجی کی...

شیخ زید پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ لاہور کے شعبہ ریڈیالوجی کی اپ گریڈیشن کے لئے 20 ملین روپے مختص

- Advertisement -

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال 26-2025 کے لئے وفاقی وزارت برائے قومی صحت کے لاہور میں شیخ زید پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں ریڈیالوجی کے شعبہ کی اپ گریڈیشن کے منصوبہ کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے تحت 20 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے

منگل کو جاری پی ایس ڈی پی دستاویز کے مطابق منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 1838 ملین روپے ہے جبکہ 30 جون 2025 تک منصوبہ کےلئے 1837.931 ملین روپے کے فنڈز کے اجرا کا تخمینہ ہے۔ واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کےلئے آئی ڈی ایس آر ایس منصوبہ کےلئے 20 ملین روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں