شیخ عبدالعزیز ایک دوراندیش سیاسی رہنما اور جری کمانڈر تھے، سید علی گیلانی

سرینگر ۔ 12 اگست (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے شیخ عبدالعزیز کو انکی شہادت کی دسویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ایک دور اندیش سیاسی رہنما اور جری کمانڈر قرار دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے جنہیں قابض انتظامیہ نے گھر میں نظر بند کر رکھا ہے ، سرینگر میں حریت ہیڈکوارٹرز …

سرینگر ۔ 12 اگست (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے شیخ عبدالعزیز کو انکی شہادت کی دسویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ایک دور اندیش سیاسی رہنما اور جری کمانڈر قرار دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے جنہیں قابض انتظامیہ نے گھر میں نظر بند کر رکھا ہے ، سرینگر میں حریت ہیڈکوارٹرز پر شیخ عبدالعزیز کی برسی کے سلسلے میں منعقدہ ایک کانفرنس سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ عبدالعزیز ایک بے لوث حریت پسند رہنما تھے جنہوںنے اپنے گرم گرم لہو سے تحریک آزادی کی آبیاری کی۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ شیخ عبدالعزیز ایک مدبر سیاسی رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ ایک دور اندیش اور بہادر عسکری کمانڈر بھی تھے جنہوں نے بھارتی فوجی طاقت کے آگے جھکنے کے بجائے سینے پر گولی کھانے کو ترجےح دی۔

مزید خبریں