- Advertisement -
ابوظہبی۔11دسمبر (اے پی پی):شیخ عبداللہ بن زاید اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔خبرساں ادارے وام کے مطابق ابوظہبی کے نائب وزیراعظم اور وزیر برائے خارجہ امور شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے بدھ کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کی ۔
بات چیت کے دوران شام اور لبنان سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن کے قیام اور استحکام کے فروغ کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات خطے کے تمام ممالک اور عوام کے مفاد میں ہوں گے۔
- Advertisement -
- Advertisement -