کوئٹہ۔ 30 مئی (اے پی پی):شیخ محمد بن زید النہیان ادارہ برائے امراض قلب اور این آئی سی وی ڈی کی مشترکہ کاوشوں سے بچوں کے دل علاج اور کامیاب انٹروینشن ا اور سرجری کاآغاز کے بعد شیخ محمد بن زید النہیان ادارہ برائے امراض قلب میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں صوبائی وزیر صحت سردار فیصل جمالی ,سیکرٹری صحت صالح محمد بلوچ۔سی ایم ایچ ماہر معالجین اور بلوچستان کی سینئر ترین ڈاکٹر وائس پرنسپل سی پی ایس پی عائشہ صدیقہ ، کالز آف فزیشنز اینڈ سرجنز نے خصوصی شرکت کی۔
کیک کٹنگ کے اس موقع پر این آئی سی وی ڈی سے آئی ہوئی ٹیم سے ملاقات کے جس کی نمائندگی ڈاکٹر عبدل ستار شیخ اور سہیل بنگش اور ڈاکٹر امین خواجہ کر رہے تھے۔تقریب کے موقع شیخ زید ہسپتال کے سی ای او بریگیڈیئر عمر افتخار کاہلوں نے صوبائی وزیر صحت سردار فیصل جمالی ، سکرٹری صحت صلاح محمد بلوچ کو ہسپتال کا دورہ کروایا اور آپریشن ہونے والی بچوں نے ملاقات کی اور ان کے لواحقین سے بات کی۔ صوبائی وزیر صحت اور سکرٹری صحت نے شیخ زاید ہسپتال کی انتظامیہ اور این آئی سی وی ڈی کے ڈاکٹرز کو خراج ع تحسین پیش کرتے ہوئے اظہار خیال کیا کہ شیخ محمد بن زید النہیان ادارہ برائے امراض قلب اور این آئی سی وی ڈی کی مشترکہ کاوشوں سے صوبے کے عارضہ قلب میں مبتلا بچوں کا علاج ممکن ہوا ہے۔
شرکاءکا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پسماندگی اور غربت کی شرح دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ ہے جسکی وجہ سے مہنگا علاج کروانا یہاں کے لوگوں کے دسترس سے باہر تھا لیکن اب یہاں بھی صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ممکن ہو چکی ہے جس کاتمام کریڈٹ دونوں صحت کے اداروں کو جاتا ہے۔شرکائ نے امید کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ محمد بن زید النہیان ادارہ برائے امراض قلب اور این آئی سی وی ڈی مستقبل میں بھی اس معاہدے کو وسعت دینگے تاکہ امراض قلب پر قابو پایا جاسکے۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے شیخ محمد بن زید النہیان ادارہ برائے امراض قلب اوراین آئی سی وی ڈی کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا