22.1 C
Islamabad
پیر, فروری 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںشیخ محمد بن زید النہیان سرکاری دورہ پر اٹلی کے دارالحکومت روم...

شیخ محمد بن زید النہیان سرکاری دورہ پر اٹلی کے دارالحکومت روم پہنچ گئے، فوجی طیاروں نے سکوارڈرن نے استقبال کیا

- Advertisement -

ابو ظہبی ۔24فروری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سرکاری دورہ پر اٹلی کے دارالحکومت روم پہنچ گئے۔پیر کو امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق جیسے ہی صدر شیخ محمد بن زید النہیان کا طیارہ اطالوی فضائی حدود میں داخل ہوا،

ان کا استقبال اطالوی فوجی طیاروں کے ایک سکواڈرن نے کیا۔ شیخ محمد بن زید النہیان ایک وفد کے ہمراہ ہے جس میں شیخ عبداللہ بن زید النہیان، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اور دیگر اعلی سرکاری عہدیدار شامل ہیں۔ورجن ریڈیو دبئی کے مطابق صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے سرکاری دورے کا آغاز باضابطہ طور پیر سے ہو ا تاہم اتوار کی شام روم پہنچنے کے بعد متحدہ عرب امارات کے صدر اور اطالوی صدر نے استقبالیہ ضیافت کے دوران تمغوں کا تبادلہ کیا،

- Advertisement -

جس میں شیخ محمد بن زید النہیان نے صدر سرجیو ماتاریلا کو آرڈر آف زید سے نوازا، جو کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے عالمی رہنماؤں اور سربراہان مملکت کو دیا جانے والا اعلیٰ ترین شہری اعزاز ہے۔ بدلے میں، اطالوی صدر نے یو اے ای کے صدر کو اطالوی جمہوریہ کے آرڈر آف میرٹ سے نوازا، جو اٹلی کی طرف سے عالمی رہنماؤں کو دیا جانے والا سب سے بڑا تمغہ ہے۔

توقع ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر اطالوی صدر سرجیو میٹاریلا اور وزیر اعظم جارجیا میلونی کے ساتھ ارد گرد کے امور، سرمایہ کاری، مصنوعی ذہانت اور ثقافتی تبادلے پر بات چیت کریں گے۔یہ مذاکرات متحدہ عرب امارات اور اٹلی کے درمیان جاری سٹریٹجک شراکت داری کا حصہ ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565342

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں