شیخ وقاص اکرم کی جانب سے فواد چوہدری کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوے کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل شیخ نے شیخ وقاص اکرم کی جانب سے فواد چوہدری کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوے کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی ۔ پیر کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل شیخ نے کیس کی سماعت کی تو فواد چوہدری کی جانب سے جواب دعویٰ جمع کرا دیا گیا ۔ عدالت نے کیس کی مزید کارروائی …

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل شیخ نے شیخ وقاص اکرم کی جانب سے فواد چوہدری کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوے کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی ۔ پیر کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل شیخ نے کیس کی سماعت کی تو فواد چوہدری کی جانب سے جواب دعویٰ جمع کرا دیا گیا ۔ عدالت نے کیس کی مزید کارروائی 24 جنوری تک ملتوی کر دی ۔ شیخ وقاص اکرم نے فواد چوہدری کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے جس میں مبینہ ہتک عزت کے الزامات شامل ہیں۔