شیریں مزاری کا ترکی میں زلزلہ سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

58

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے ترکی کے شہر ازمیر میں زلزلہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے ترکی کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت کی اس گھڑی میں پاکستان ترکی کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔