شیریں مزاری کی جی ایچ کیو سمیت ریاستی علامتوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت ،پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

163

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے جی ایچ کیو سمیت ریاستی علامتوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی شدید مذمت کرتی ہوں، جی ایچ کیو، پارلیمنٹ سمیت ریاستی علامتوں کو نشانہ بنانے کی سب کو مذمت کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ میں آج سیاست چھوڑ رہی ہوں، پی ٹی آئی سمیت کسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں ہوں۔