شیری رحمان کی نئی دہلی میں ایس سی او کے ماحولیاتی تحفظ سے متعلق چوتھے وزارتی اجلاس میں آن لائن فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی

67
Foreign Office
Foreign Office

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے ماحولیاتی تحفظ سے متعلق چوتھے وزارتی اجلاس میں آن لائن فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

منگل کو دفتر خارجہ کے مطابق رکن ممالک نے معلومات کے تبادلے میں تعاون کو مضبوط بنانے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے اور ان سے نبردآزما ہونے کے لیے اپنے عزم کا اظہارکیا۔