17.6 C
Islamabad
بدھ, مارچ 19, 2025
ہومضلعی خبریںشیر خداحضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت 21رمضان المبارک کو...

شیر خداحضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت 21رمضان المبارک کو منایا جائیگا

- Advertisement -

سرگودھا۔ 18 مارچ (اے پی پی):شیر خداحضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت 21رمضان المبارک بروز ہفتہ مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگا سرگودھا سمیت ملک بھر میں مجالس اور ماتمی جلوس نکالے جائینگے۔

انتظامیہ کی طرف سے پولیس کو جلوس اور مجالس والے مقامات پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے تاکہ شرکاء کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ 21رمضان المبارک حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت ہے اور اس روز ماتمی جلوسوں کے علاوہ خصوصی مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573760

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں