29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںشیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے...

شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا سیالکوٹ کے کالج میں منعقدہ تقریب سے خطاب

- Advertisement -

سیالکوٹ ،05 مئی (اے پی پی):ٹیپو سلطان برصغیر کی تاریخ کے وہ عظیم سپوت ہیں جنہوں نے سامراجی قوتوں کے خلاف جرات مندانہ اور بے مثال مزاحمت کی۔ٹیپو سلطان نے اپنی جان قربان کر دی لیکن انگریزوں کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ اُن کا یہ تاریخی جملہ کہ ’شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے‘، آج بھی ہر محبِ وطن کے دل کو گرما دیتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے شیرِ میسور ٹیپو سلطان کے یوم شہادت کے حوالے سے سیالکوٹ کے ایک مقامی کالج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ٹیپو سلطان کی سیرت سے سبق لیں اور اپنے کردار و عمل سے ملک و ملت کی خدمت کریں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں وطن عزیز کو بھی ایسے ہی جذبے اور غیرت مند نو جوانوں کی ضرورت ہے جو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی سلامتی اور خودمختاری کے لیے کھڑی ہو۔تقریب میں اساتذہ، طلبہ، سول سوسائٹی سیاسی و سماجی نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ طلبہ نے ٹیپو سلطان کی زندگی پر تقاریر، ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کیے۔ آخر میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے شاندار کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں اسناد اور انعامات بھی تقسیم کئے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592698

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں