اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی) گزشتہ سال کے دوران شیل پاکستان کی آمدنی میں 53 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کمپنی کے اعدادو شمار کے مطابق 31دسمبر کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران شیل پاکستان کو 3183 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو سال 2016ءکے مقابلے میں 53فیصد کم ہے۔سال 2016ءمیں کمپنی کو 6765 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا اس عرصہ میں کمپنی کو فی حصص 29.74 روپے کی آمدنی ہوئی۔