- Advertisement -
دبئی ۔ 24 فروری (اے پی پی) سابق آسٹریلوی آل راﺅنڈر شین واٹسن نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے تیسرے آسٹریلوی باﺅلر بن گئے ہیں، انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں 3 وکٹیں لیکر 200 وکٹوں کے ہندسے کو عبور کیا، آسٹریلیا کی طرف سے اس سے قبل ڈرک نینز اور شان ٹیٹ بھی کارنامہ انجام دے چکے ہیں،
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=90821
- Advertisement -