بیجنگ۔14نومبر (اے پی پی):چائنا مینڈ سپیس ایجنسی (سی این ایس اے) نے بتایا ہے کہ شین ژو۔20 خلائی جہاز خلا بازوں کی محفوظ واپسی کے قابل نہیں ہے، جس کے باعث اسے فی الحال زمین پر واپس نہیں لایا جائے گا اور وہ مدار میں ہی رہ کر متعلقہ سائنسی تجربات جاری رکھے گا۔ شنہوا کے مطابق ایجنسی نے بتایا کہ واپسی کی کیپسول کی ونڈو میں باریک دراڑیں پائی …
شین ژو۔20 خلائی جہاز محفوظ واپسی کے قابل نہیں، چینی خلائی ایجنسی

مزید خبریں
بیجنگ۔14نومبر (اے پی پی):چائنا مینڈ سپیس ایجنسی (سی این ایس اے) نے بتایا ہے کہ شین ژو۔20 خلائی جہاز خلا بازوں کی محفوظ واپسی کے قابل نہیں ہے، جس کے باعث اسے فی الحال زمین پر واپس نہیں لایا جائے گا اور وہ مدار میں ہی رہ کر متعلقہ سائنسی تجربات جاری رکھے گا۔ شنہوا کے مطابق ایجنسی نے بتایا کہ واپسی کی کیپسول کی ونڈو میں باریک دراڑیں پائی گئی ہیں، جو بظاہر خلائی ملبے کے بیرونی تصادم کے نتیجے میں پیدا ہوئیں۔سی این ایس اےنے بیان میں کہا کہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل کے مشنز میں زیادہ سے زیادہ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔








