اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):شیڈول بینکوں کی جانب سے سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران 3.64 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق گذشتہ مالی سال کے اختتام پرشیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 10 کروڑِ،6 لاکھ، 81 ہزار،288 ملین روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری میں 3.64 فیصدکااضافہ ہوا، نومبر2020 کے اختتام پرشیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 11 کروڑِ،70 ہزار، 690 ملین روپے ریکارڈکیاگیا۔اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر2020کے مقابلہ میں شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری کے حجم میں نومبرکے دوران 1.17 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔