شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری میں 9 ماہ کے دوران 17.52 فیصداضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

57
State Bank

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں 17.52 فیصداضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مارچ 2021 کے اختتام پرشیڈول بینکوں کی جانب سے سرمایہ کاری(سٹاک) کاحجم 12,553,167ملین روپے ریکارڈکیا گیا، گزشتہ مالی سال کے اختتام پرشیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 10,681,288ملین روپے ریکارڈکیا گیاتھا۔فروری کے مقابلہ میں مارچ کے مہینہ میں شیڈول بینکوں کی سرمایہ کاری میں 8.10 فیصداضافہ ہواہے۔