شی جن پنگ کی امریکا سے تجارتی معاہدے کے لئے بات چیت جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت

84

بیجنگ ۔ 5 اپریل (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ نے امریکا سے تجارتی معاہدے کے لئے بات چیت کو جلد از جلد مکمل کرنے کا کہا ہے۔جمعہ کو چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ تجارتی کشیدگی کے خاتمے کے لئے تجارتی معاہدے کے مسودہ کو حتمی کرنے کے لئے مذکرات کو پہلے مکمل کیا جائے ۔