بیجنگ۔10مارچ (اے پی پی): چین کی پارلیمان نے شی جِن پنگ کو تیسری مرتبہ صدر منتخب کر لیا ۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق شی جِن پنگ جمعہ کو تیسری بار 5 سالہ مدت کے لیے چین کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
پارلیمان میں نیشنل پیپلز کانگریس کے3ہزار کے قریب اراکین نے دی گریٹ ہال میں شی جِن پنگ کو صدر منتخب کرنے کے لیے متفقہ طور پر ووٹ دیا ،ان کے مدمقابل کوئی دوسرا امیدوار نہیں تھا ۔
ووٹنگ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی اور الیکٹرانک گنتی تقریباً 15 منٹ میں مکمل ہوئی۔شی جِن پنگ ملک کے مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین کے طور پر بھی تیسری مدت کے لیے منتخب ہوئے۔پارلیمان نے ژاؤ لیجی کو چیئرمین اور ہان ژنگ کو نیا نائب صدر منتخب کیا ۔یاد رہے کہ یہ دونوں افراد صدر شی جِن پنگ کی سابق ٹیم سے ہیں۔